اسکول فیسوں سے متعلق عدالتی حکم؛ ایف آئی اے نے 16 اسکول سیل کردیئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسکول فیسوں سے متعلق عدالتی حکم؛ ایف آئی اے نے 16 اسکول سیل کردیئے

 کراچی: ایف آئی اے نے اسکولوں کے خلاف فیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے 16 اسکولوں کوسیل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے سندھ زون نے سپریم کورٹ کے حکم پرفیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے 16 اسکولوں کو سیل کردیا اور متعدد اسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پراسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے، جن اسکولوں کوسیل کیا گیا ہے ان میں سٹی اسکول ، بے ویواکیڈمی، بیکن ہاوس، جنریشن اسکول، فروبل ایجوکیشن سینٹر، سولائزیشن اسکول شامل ہیں جب کہ بیکن ہاوس اورسٹی اسکول کی متعدد برانچزسیل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے بڑے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کا حکم دیتے ہوئے سالانہ 8 فیصد سے زیادہ اضافہ پر پابندی لگادی تھی اور21 بڑے اسکولوں کے اکاؤنٹس تحویل میں لینے اورکھاتے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا  کہ نجی اسکولزکوغیرضروری منافع نہیں کمانے دیں گے۔

 

The post اسکول فیسوں سے متعلق عدالتی حکم؛ ایف آئی اے نے 16 اسکول سیل کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zYdnJX