یوگنڈا میں بس حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

یوگنڈا میں بس حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک

کمپالا: بس حادثے کے نتیجے میں یوگنڈا میں این جی او کے 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا میں بس کو حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق بس میں سوار تمام افراد کا تعلق امریکی این جی او سے تھا جب کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث بس قابو پر نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post یوگنڈا میں بس حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Lq6jtX