دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

 دبئی: دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر میں پاکستان کو پہلی کامیابی حاصل ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 146 رنز پر گر گئی اور ٹام لیتھم 50 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد راس ٹیلر نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور اسکور 198 رنز تک پہنچا دیا تاہم بلال آصف نے راس ٹیلر کو 82 رنز پر کیچ آؤٹ کرا دیا جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 198 رنز پر گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ٹیسٹ؛ فالوآن کے بعد نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ پر131 رنز بنالیے

پاکستان نے پہلی اننگ میں 418 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کی جانب سے فالو آن کروانے کے بعد کیویز نے 2 وکٹ پر 131 رنز بنائے تھے۔

The post دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2DM0fdt