قومی ویمن کرکٹر بسمہ معروف کل پیا گھر سدھارجائیں گی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قومی ویمن کرکٹر بسمہ معروف کل پیا گھر سدھارجائیں گی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

سابق کپتان گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس آئی ہیں، بسمہ معروف کی شادی کی رسومات بدھ کی شام گیریژن گولف کلب کے ساتھ منسلک شادی ہال میں اداکی جائیں گی۔

بسمہ معروف کے شوہر کانام ابرار احمد ہے اورپیشے کے لحاظ سے وہ ایک انجینئر ہیں۔ یاد رہے کہ بسمہ معروف کا کیریئر انجری کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہوگیا تھا تاہم کامیاب آپریشن کے بعد وہ جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں واپس آئیں اور تمام خدشات  کو شکست دے دی۔

The post قومی ویمن کرکٹر بسمہ معروف کل پیا گھر سدھارجائیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2FHVi89