اسلام آباد: حکومت کی درخواست پر ٹوئٹر انتظامیہ نے خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کے خلاف متحرک ہوگئی، حکومت کی درخواست پرتحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خادم رضوی کا ٹویٹر اکاوٴنٹ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے معطل کروایا ہے جس نے ٹویٹر انتظامیہ سے خادم رضوی کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایف آئی اے دیگر اکاوٴنٹس کی بھی مانیٹرنگ کر رہی ہے جس کے بعد نفرت انگیزی پھیلانے والے دیگر اکاوٴنٹس کو بھی بند کروایا جائے گا۔
The post ٹوئٹر نے خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ معطل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pc7dzB
