شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جانے کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جانے کا انکشاف

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کو ہیک کرکے پیسے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہریوں کے اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر ونگ نے بتایا ہے کہ متعدد شہریوں کے اکاؤنٹس سے پیسے نکالے گئے، جس کے خلاف متعدد افراد کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے نے اکاؤنٹ ہیکنگ کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنسدان کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب

گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ سے 30 لاکھ روپے غائب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہیکرز نے ملک کے اسلامی بینک سے 80 کروڑ روپے چرالئے

اس سے چند روز قبل بینکار اسلامی کے پے منٹ کارڈز کے ڈیٹا پر بھی سائبر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 80 کروڑ روپے کی رقم چوری ہوچکی ہے۔ ملک کے متعدد بینکوں نے انٹرنیشنل پے منٹ اسکیم سے ہونے والی تمام بین الاقوامی ٹرانزیکشن کو بھی معطل کردیا ہے۔

The post شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ztPFnO