آسٹریلوی کرکٹرز پر اپنے ملک میں ہی فقرے کسے جانے لگے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آسٹریلوی کرکٹرز پر اپنے ملک میں ہی فقرے کسے جانے لگے

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹرز پر اپنے ہی ملک میں فقرے کسے جانے لگے۔

آسٹریلیا بھارت سے اپنے ہی ملک میں ’اوے‘ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلیے تیار ہے۔ اتوار کو سڈنی میں منعقدہ سیریز کے آخری ٹوئنٹی 20 میچ میں کینگروز کو اس کا اچھی طرح تجربہ ہوچکا جب تماشائیوں کی اکثریت بھارتی نژاد اور بلیو جرسی میں ملبوس تھی، وہ میزبان پلیئر پر ہی فقرے کس رہے تھے۔ یہی نظارہ انھیں ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی دیکھنے کو ملے گا۔

فاسٹ بولر مچل  اسٹارک نے کہاکہ مجھ پر بھی فقرے کسے گئے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس موسم گرما میں ایسی باتوں کیلیے تیار رہنا ہوگا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں بھارتی تارکین وطن کی بڑی تعداد آباد ہے۔

The post آسٹریلوی کرکٹرز پر اپنے ملک میں ہی فقرے کسے جانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2FHkLP9