لاہور: مکی آرتھر کا بیٹا کہنے پر بابر اعظم برہم ہوگئے۔
نوجوان بیٹسمین نے نیوزی لینڈ سے دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی سنچری مکمل کی تو سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، نجی ٹی وی کی ایک اینکر نے بابر اعظم کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ بڑا اچھا لگا جب باقی کھلاڑی مکی آرتھر (کوچ) کو ان کے ’’بیٹے‘‘ کی سنچری پر مبارکباد دینے لگے۔
اس پر بابر اعظم نے لکھا کہ ’’سوچ سمجھ کر بات کرو اور اپنی حد میں رہو‘‘۔
The post مکی آرتھر کا بیٹا کہنے پر بابراعظم برہم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2r6cYA8