سڈنی: بال ٹیمپرنگ میں پابندی کے شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کینگرو بولرز کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو گھیرنے کے گُر سکھانے لگے۔
سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اگرچہ آئندہ برس مارچ کے آخر تک ٹیم سلیکشن کیلیے دستیاب نہیں ہیں تاہم انھیں بھارت سے پہلے ٹیسٹ سے قبل خاص طور پر پریکٹس سیشن میں مدعو کیا گیا،جہاں انھوں نے فاسٹ بولرز کو بتایاکہ مہمان ڈینجر مین کو کس طرح آسانی سے قابو کیا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل اتوار کو تیسرے اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ سے قبل آسٹریلوی بولنگ نیٹ میں پابندی کے شکار ایک اور بیٹسمین ڈیوڈ وارنربولنگ کرتے رہے تھے۔
دریں اثنا اسٹیون اسمتھ نے کوچ جسٹن لینگر سے بھی ملاقات کی ہے۔
The post اسٹیون اسمتھ کینگرو بولرز کو کوہلی کو گھیرنے کے گُر سکھانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2SbYJp5