چین میں قیمتی ہیروں سے مزین جوتے کی نمائش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین میں قیمتی ہیروں سے مزین جوتے کی نمائش

شنگھائی: چین کے شنگھائی ایکسپو میں قیمتی ہیروں سے جڑے جوتے نمائش کے لیے پیش کردیے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں جاری ’شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو‘ میں 10 ہزار چھوٹے چھوٹے قیمتی ہیروں سے جڑے جوتے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

نمائش کے بعد یہ جوتے پوری دنیا کی سیر کرتے ہوئے واپس چین آئیں گے اور اس دوران دنیا کے مختلف ممالک میں تجارتی نمائشوں میں اس انوکھے اور منفرد جوتے کی نمائش کی جائے گی۔

چینی کمپنی نے قیمتی ہیروں سے جڑے ہوئے جوتے تقریباً 4.35 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے خصوصی طور پر شنگھائی ایکسپو کے لیے تیار کیے ہیں اور اسی نسبت جوتے کو ’چُن کین ‘ یعنی موسم بہار کی چمک کا نام دیا گیا ہے۔

چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ جوتوں کی اس جوڑی کے لیے قیمتی ہیروں کو منتخب کیا گیا ہے اور یہ اب تک دنیا کی واحد جوتوں کی جوڑی ہوگی جسے مکمل طور خوبصورت ہیروں نے ڈھانپ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے سب سے بڑے صنعتی مرکز شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو جاری ہے جس میں دنیا بھر سے معروف کمپنیاں اپنی پروڈکٹس پیش کررہی ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی اس وقت چین میں اہم سرکاری دورے پر ہیں۔

The post چین میں قیمتی ہیروں سے مزین جوتے کی نمائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2zqovye