تیسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تیسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 دبئی: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان  نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ٹاس کے موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ وہ بالکل تھکاوٹ محسوس نہیں کررہے اور مکمل تندرست ہیں جب کہ کیوی کپتان نے کہا کہ کھلاڑی امارات کی کنڈیشن سے واقف ہوچکے ہیں امید ہے آج کا نتیجہ مختلف ہوگا۔

اس میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور حسن علی کی جگہ  وقاص مقصود اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے 0-2 سے فیصلہ کن برتری کیساتھ مسلسل 11 ویں سیریز جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا،لگاتار11 بار ہدف کے کامیاب تعاقب کا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا، ایک کیلنڈر ایئر میں 16 فتوحات کے ساتھ دنیا بھر کی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا،اب گرین شرٹس کی نگاہیں مسلسل چوتھے کلین سوئپ پر مرکوز ہیں۔

The post تیسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2qApuId