اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کسی کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں نہیں ہیں سب کے ہاتھ کھلے ہیں اور 5 سال تک فساد کرنے والے قومی اسمبلی میں اکثریت میں ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سپارکو سے کہا گیا ہے کہ سیاسی فسادیوں کو خلا میں لے جا کر چھوڑ دیا جائے، سنا ہے سپارکو نے 5 سال کا ڈیٹا مانگ لیا ہے، کیونکہ قومی اسمبلی میں 5 سال تک فساد کرنے والے اکثریت میں ہیں، میرا مطالبہ ہے کہ سپارکو صرف تین ماہ کا ڈیٹا مانگے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے سے زمین پاک ہوجائے گی
خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز جو واقعہ ہوا وہ ناخوشگوار تھا، ایسا ہوا تو یہ ایوان خالی ہو جائے گا، ہم اسمبلی میں فساد نہیں پھیلانا چاہتے، قومی اسمبلی میں 5 سال تک فساد کرنے والے اکثریت میں ہیں اوریہ سیاست گالم گلوچ سے نہیں چلے گی۔ اسمبلی میں ایک گھنٹہ اپوزیشن انتظارکرتی رہی لیکن حکومت سے تعلق رکھنے والا بندہ نہیں آیا اور آج بھی اسپیکرنے اپنے چیمبرمیں بلایا تواپوزیشن ہی پہنچی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے سے فسادات بھی نہیں ہوں گے اور زمین بھی پاک ہوجائے گی۔
The post قومی اسمبلی میں 5 سال تک فساد کرنے والے اکثریت میں ہیں، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PCFK9J
