غیر ملکی کرنسی ایرانی راستے اسمگل ہونے کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

غیر ملکی کرنسی ایرانی راستے اسمگل ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: بڑے پیمانے پر ڈالر اور پائونڈز سمیت دیگر غیرملکی کرنسی ایران کے راستے اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے 4 ماہ کے مختصر عرصے میں زمینی راستے سے ایران کے سیکڑوں دورے کرنے والوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کی جانب سے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو تفتان بارڈر کے راستے کئی بار ایران جانے اور آنے والے 100 سے زائد لوگوں کی 21 صفحات پر مشتمل تفصیلی فہرست بھجوائی ہے جس میں ان لوگوں کے پاسپورٹ نمبر اور کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ نمبر سمیت دیگر کوائف بھی فراہم کیے گئے ہیں اور ایف سے کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے پاس موجود ڈیٹا اور ریکارڈ کے ساتھ ان لوگوں کے کوائف کا موازنہ کیا جائے کہ ان میں سے کتنے لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں اور کتنوں کے پاس این ٹی این نمبرز ہیں اور یہ کہ ان کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ اثاثوں کی کیا تفصیلات ہیں۔

 

The post غیر ملکی کرنسی ایرانی راستے اسمگل ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pIHiAg