پنجاب کے بعد وزارت ریلوے کا سندھ سے بھی 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب کے بعد وزارت ریلوے کا سندھ سے بھی 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

کراچی: وزارت ریلوے کے محکمے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلیے ایک اور اقدام، پنجاب کے بعد وزارت ریلوے نے سندھ سے بھی 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نئی ٹرینوں کا 16 اکتوبر کو سکھر میں افتتاح کریں گے۔ موئنجو داڑو ایکسپریس سکھر سے براستہ جیکب آباد ، لاڑکانہ ، دادو ، سیہون سے کوٹری کے درمیان چلائی جائیگی جبکہ دوسری ٹرین روہی ایکسپریس لوکل ٹرین ہوگی جو سکھر، روہڑی ، پنوعاقل، گھوٹکی ، میرپور ماتھیلو اور خان پور سمیت مختلف شہروں کے درمیان چلے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق سکھر سے شروع کی جانیوالی دونوں نئی ٹرینوں کے کرایوں، بوگیوں اور ٹرین کی مختلف کلاسز کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج (بدھ کو ) ریلوے ہیڈ کوارٹر سے موصول ہوجائے گا۔

 

The post پنجاب کے بعد وزارت ریلوے کا سندھ سے بھی 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2A2cWil