لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر وفاق سے جواب طلب کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر وفاق سے جواب طلب کرلیا

لاہور: ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے متعلق درخواست پر  سماعت کی، درخواست میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کو چیلنج کیا گیا۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے  قانونی نکتہ اٹھایا کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے  امپورٹ پالیسی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر جاری کی گئی اس لیے فلموں کی نمائش غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے امپورٹ پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

وفاقی حکومت نے درخواست کا جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو مہلت دے دی، درخواست پر مزید سماعت 11 اکتوبر کوہوگی۔

The post لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر وفاق سے جواب طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RzW6Op