گورنر پنجاب کے قریبی عزیز امجد سلیمی آئی جی پنجاب تعینات - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گورنر پنجاب کے قریبی عزیز امجد سلیمی آئی جی پنجاب تعینات

 لاہور: حکومت نے ایک ماہ بعد ہی آئی جی پنجاب پولیس کو تبدیل کرتے ہوئے 22 ویں گریڈ کے پولیس آفیسر امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے طاہر خان کو آئی جی پنجاب لگانے کے ایک ماہ دو دن بعد ہی تبدیل کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا۔ امجد سلیمی گورنر پنجاب چوہدری سرور کے قریبی عزیز ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنجاب کے آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ امجد جاوید سلیمی کا تعلق 14 ویں کامن سے ہے۔ عام انتخابات کے بعد امجد جاوید سلیمی کو سندھ پولیس کے سربراہ کی ذمہ داریاں سونپی دی گئیں تاہم کچھ عرصے بعد ہی ان کی ذمہ داریاں وفاق کے سپرد کردی گئیں۔ وفاق کی جانب سے امجد جاوید سلیمی نینشل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنت کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

امجد جاوید سلیمی گورنر پنجاب چوہدری سرور کے قریبی عزیز ہیں اور مریم نواز کے سمدھی میاں منیر کے خاص حمایت یافتہ پولیس آفیسر بھی ہیں۔ آئی جی پنجاب کو تبدیل کئے جانے کی اصل وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔

The post گورنر پنجاب کے قریبی عزیز امجد سلیمی آئی جی پنجاب تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EhtrLc