بھارت میں اسٹیل مل میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

 بھارت میں اسٹیل مل میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی

رائے پور: بھارت میں لوہا بنانے والی فیکٹری میں دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  شہر بیہلائی  میں لوہا بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے ہرطرف افراتفری مچ گئی اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جب کہ پوری فیکٹری میں دھواں بھر گیا۔ دھماکے کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو اداروں نے فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ زخمی بری طرح جھلس گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں، پہلی ترجیح زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

فیکٹری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ پر 24 ملازمین موجود تھے اور تقریباً سب ہی متاثرین میں شامل ہیں۔ فیکٹری انتظامیہ بھی اپنے طور پر بھی واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

The post  بھارت میں اسٹیل مل میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Eb3qNU