راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈرکی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے بری فوج کے کمانڈرمیجر جنرل صالح محمد صالح نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران میجرجنرل صالح محمد صالح نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کوسراہا۔
The post آرمی چیف سے یواے ای کی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2qgh9Jp