ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم لا واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم لا واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

 لاہور: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم نے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔

وطن آمد پر ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں پلیئرز کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے طویل عرصہ کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں، عمران خان قومی ٹیم کو ایوان وزیر اعظم بلا کر انعام کی صورت میں ہماری حوصلہ افزائی کریں۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہمیں ایشین چیمپئنز ٹرافی، کامن ویلتھ گیمز سمیت دوسرے ایونٹس کے مجموعی طور پر 6لاکھ روپے نہیں مل سکے ہیں۔

قومی پلیئرز کے مطابق ورلڈ کپ کی آمد آمد ہے، ایشین ایونٹ کی طرح ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کے حصول کے لئے ہمیں مالی طور پر مستحکم کرنا ضروری ہے،عرصہ دراز سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہم شدید مالی مسائل کا شکار ہیں،گھر کا نظام چلانا مشکل ہو گیا ہے، وزیر اعظم خود بھی سپورٹسمین رہے ہیں، ہمارے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ کرکٹرز کی طرح ہماری بھی انعام وکرام کی صورت میں حوصلہ افزائی کی جائے۔

کیمپوں کے دوران ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ہزار روپے یومیہ ملتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران فی کھلاڑی ایک دن کے 150 ڈالر وصول کرتے ہیں۔

The post ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم لا واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Awvqr9