اسلام آباد: موبائل فون کی تصدیق کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دی گئی ڈیڈلائن منسوخ کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن منسوخ کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ اراکین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان میں 80 فیصد لوگ استعمال شدہ موبائل استعمال کرتے اور خریدتے ہیں لہذا اس حوالے سے موثر قانون اور پالیسی بنائی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فون کا استعمال ممکن نہیں رہے گا
ذرائع کا کہنا ہے پارلیمینٹیرینز کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد پی ٹی اے نے موبائل فون کی تصدیق کی تاریخ میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی ہے۔
واضح رہے کہ ای سی سی اجلاس میں موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی تھی جس کے بعد پی ٹی اے نے بھی واضح کیا تھا کہ 20 اکتوبر کے بعد پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فون کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں رہے گا۔
The post پی ٹی اے نے موبائل فون کی تصدیق کے لیے ڈیڈلائن منسوخ کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2R4m0sH