پنجاب حکومت کا میٹرو بس کرایوں میں سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب حکومت کا میٹرو بس کرایوں میں سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں چلنے والی میٹرو بسوں کرایوں میں سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت کا کہنا ہے کہ  لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی میٹرو بسوں پر سالانہ 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ لاہور میں شاہدرہ سے گجو متہ چلنے والی میٹرو بس کے کرایے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقرر ہوں گے اور کرایے ریشنلائز کرنے سے عوام پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی میٹرو بس سے دیہاڑیاں

وزیر خزانہ نے بتایا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے جامع پروگرام تیار کر لیا گیا ہے جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ چھوٹی امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی اور  بڑی گاڑیوں کی فیس بڑھائی گئی ہے، کاشکاروں کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے اور عوام کومفت علاج کیلیے ہیلتھ انشورنس کارڈ دیے جائیں گے۔

The post پنجاب حکومت کا میٹرو بس کرایوں میں سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PGFSll