اینٹی کرپشن حکام نے سری لنکا میں ڈیرے ڈال دیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اینٹی کرپشن حکام نے سری لنکا میں ڈیرے ڈال دیے

کولمبو: انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام نے سری لنکا میں ڈیرے ڈال دیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ چیف الیکس مارشل سمیت چند حکام سری لنکا میں موجود ہیں، جہاں پر انھوں نے صدر، وزیراعظم اور وزیر کھیل کو ملک میں کرپشن کے حوالے سے جاری تحقیقات پر بریفنگ دی۔

اس بارے میں الیکس مارشل نے کہاکہ آئی سی سی تفتیشی اہلکار اس وقت سری لنکا میں ہی موجود ہیں مگر فی الحال تحقیقات کے بارے میں کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ میں یہ تصدیق کرسکتا ہوں کہ ہم نے سری لنکن حکومت کی درخواست پر صدر، وزیراعظم اور وزیر کھیل کو اس حوالے سے بریفنگ دی ہے۔

مارشل نے واضح کیا کہ وہ سری لنکا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز سے قبل کرپشن کے خطرے کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ سری لنکا کرکٹ اس وقت کرپشن تحقیقات کی  زد میں موجود تاہم انگلش ٹیم کے ٹور پرکوئی شبہ نہیں ہے، میں آنے والے دنوں میں دونوں ٹیموں سے ملاقات کرکے اس بات کو یقینی بنائوں گا کہ وہ کرپٹ عناصر کے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے ایک برس قبل سے سری لنکا میں کرپشن الزامات کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، یہ اقدام اس وقت کیا گیا تھا جب 40 کے قریب ٹاپ کرکٹرز نے بورڈ سے مطالبہ کیاکہ وہ کرپشن الزامات کی تحقیقات کرائیں۔

 

The post اینٹی کرپشن حکام نے سری لنکا میں ڈیرے ڈال دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2ybQ8uk