ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقررکیے جانے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقررکیے جانے کا امکان

 کراچی: عمان میں اٹھارہ اکتوبر سے شیڈول ایشین چیمپئنز ٹرافی کےلئے قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

ایشین گیمز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے رضوان سینئر  کی جگہ گول کیپر عمران بٹ اور عرفان سینئر میں سے کسی ایک کو ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

حتمی فیصلہ ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کریں گے۔ نئے کپتان اور قومی ٹیم کا اعلان گیارہ یا بارہ اکتوبر کو کیا جاے گا۔

پاکستانی ٹیم چودہ اکتوبر کو کراچی سے مسقط عمان روانہ ہوگی۔ موجودہ کپتان رضوان سینئر نے کپتان برقرار رکھے جانے کی صورت میں ہی ایشین چیمپئن ٹرافی کے لئے ٹیم کا حصہ بننے کی شرط رکھ دی ہے۔

ایشین گیمز میں رضوان سینئر کے نامناسب رویے کی شکایات ملنے پر ہاکی فیڈریشن نے کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مینجر اور چیف کوچ حسن سردار نے بھی نیا کپتان لانے کی حمایت کردی ہے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں سے گول کیپر عمران بٹ کو اس عہدے کے لئے موزوں خیال کیا جارہا ہے وہ نہ صرف ٹیم کے سینئر ممبر ہیں بلکہ ان کی پرفارمنس سے بھی ٹیم انتظامیہ اور پی ایچ ایف مطمئن ہیں۔

اس دوڑ میں سابق کپتان عرفان سینئر بھی اپنے تجربے اور اچھے کھیل کی وجہ سے شامل ہیں ۔

The post ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقررکیے جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2zRW7qg