قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم کے وارنٹ گرفتاری جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم کے وارنٹ گرفتاری جاری

 لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم اوراس کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں قبضہ مافیا کے سربراہ منشا بم اور اس کے بیٹوں کی عدم گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کے جج نے منشا بم اور اسکے چار بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے پانچوں ملزموں کو 10 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے، اس سے قبل سپریم کورٹ نے بھی منشاء بم اوراس کے بیٹوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ عدالتی حکم کے باوجود منشاء بم روپوش ہے اور پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ منشاء بم پر اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

The post قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2II7Me5