وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا طے پا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا طے پا گیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نومبر کے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 نومبرسے 5 نومبرتک چین کا دورہ مکمل کریں گے جس کے بعد وہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔  دورہ ملائیشیا میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری اورشاہ محمود قریشی ہمراہ ہوں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کو ملکی ترقی کے لیے آئیڈیل سمجھتے ہیں اوروزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے دورہ کی خود خواہش کا اظہارکیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 ہفتوں میں یہ تیسرا بیرونی دورہ کریں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا طے پا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CIaJdh