صدر مملکت 31 اکتوبر کو کراچی کیلیے لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

صدر مملکت 31 اکتوبر کو کراچی کیلیے لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے جب کہ ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی کے لیے لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا افتتاح 31 اکتوبر کو صدر پاکستان عارف علوی کریں گے جب کہ یہ ٹرین دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان چلے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شیخ رشید کا کراچی سے حیدرآباد شٹل ٹرین چلانے کا اعلان

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے لئے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا، ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے جب کہ یہ ہماری حکومت کے 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے، 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانےکا وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر نوکری دیں گے اور ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے۔

The post صدر مملکت 31 اکتوبر کو کراچی کیلیے لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ArBOjp