قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

 اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل 2018 منظوری کے لیے پیش کیا۔ جس میں حکومت کی جانب سے ایک بار پھر ٹیکس نادہندگان کے لیے زمین اور گاڑی خریدنے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا۔ اپوزیشن اراکین نے بل کی شق 2 کو چیلنج کرتے ہوئے رائے شماری کا مطالبہ کیا جسے اسپیکر نے منظور کرلیا۔

رائے شماری میں ترمیمی بل کی شق 2 کی حمایت میں 158 اور مخالفت میں 120 ووٹ آئے، پیپلزپارٹی کی جانب سے بل میں اراکین اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے اور اراکین کو پینشن کا حق دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ تاہم وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال ٹھیک نہیں، اس لئے فی الحال کوئی مطالبہ منظور نہیں کیا جاسکتا۔

قومی اسمبلی نے ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔ منی بجٹ منظور ہوتے ہی قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

The post قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xUG8WG