متنازعہ بیان پرلیگی رہنما رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

متنازعہ بیان پرلیگی رہنما رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے متنازعہ گفتگو پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کی متنازعہ بیان پر پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے متنازعہ گفتگو پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک

مریم اورنگزیب کے مطابق رانا مشہود سے باز پرس کے لئے 3 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، راجہ ظفر الحق، سردار ایاز صادق اور رانا تنویر پر مشتمل کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ رانا مشہود نے بیان کیوں اور کس کی ایما پر دیا، تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں رانا مشہود سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا مشہود کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں اور معاملات کو درست کرنے میں شہباز شریف کا بہت بڑا کردار ہے، اسی طرح چلتا رہا تو 2 ماہ کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ دوبارہ حکومت بنائے گی۔

The post متنازعہ بیان پرلیگی رہنما رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IDqnrG