وفاقی کابینہ میں تیسری بار توسیع، 6 نئے وزیروں کی منظوری دے دی گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وفاقی کابینہ میں تیسری بار توسیع، 6 نئے وزیروں کی منظوری دے دی گئی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کی منظوری دے دی ہے جس تحت 6 نئے وزرا اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی کابینہ میں تیسری بار توسیع کی جا رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان  نے 6 اراکین پارلیمنٹ کو وزیر بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزراء کے حلف کے لیے سمری ایوان صدر کو بھجوا دی گئی ہے اور ایوان صدر کی جانب سے ہی حلف کے لیے دن کا تعین کیا جائے گا۔ نئے وزارء میں علی امین گنڈا پور، فیصل واوڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو، صاحبزادہ نذیر سلطان اور زرتاج گل شامل ہیں۔

 

The post وفاقی کابینہ میں تیسری بار توسیع، 6 نئے وزیروں کی منظوری دے دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zOwSoB