بھارت جارحیت اور دہشت گردی سے باز رہے، صدر آزاد کشمیر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت جارحیت اور دہشت گردی سے باز رہے، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت جارحیت اور دہشت گردی سے باز رہے۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہندوستان پر بھی وہی پابندیاں عائدکرے جوکسی دہشت گرد ملک پر عائد کی جاتی ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کوموثر انداز میں اجاگر کیا۔

مسعود احمد خان گزشتہ روز کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ، میئر آف راشڈیل کونسلر محمد زمان، ایلن بریٹ لیڈر آف راشڈیل کونسل، ایلڈر مین، مشتاق لاشاری سی بی ای( چیئرمین تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی)کونسلر عاصم رشید آف مانچسٹراور کونسلر سلمان علی سابق میئر راشڈیل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

قبل ازیں برطانوی وفد نے صدرآزادکشمیرسے ملاقات کی۔

 

The post بھارت جارحیت اور دہشت گردی سے باز رہے، صدر آزاد کشمیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zPYslh