لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا مشہود نے مریم، نواز شریف اور قیادت کی مشاورت سے بیان دیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا مشہود پنجاب کے ضمنی الیکشن میں عوام کو بے وقوف بنانا چاہتے تھے، سابق صوبائی وزیر نے آل شریف کے کہنے پر قومی اداروں سے متعلق بیان داغے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ان کی اصل قوالی اور سوچ یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ووٹ لو، رانا مشہود حمزہ اور شہباز شریف کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کروڑوں وصول کرتے رہے ہیں۔
The post رانا مشہود نے قیادت کی مشاورت سے بیان دیا، فیاض چوہان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Oy1nr4