ایف بی آر نے شہباز شریف کے اثاثوں اور ٹیکس تفصیلات نیب کو دے دیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایف بی آر نے شہباز شریف کے اثاثوں اور ٹیکس تفصیلات نیب کو دے دیں

 لاہور: ایف بی آر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزيشن لیڈر شہباز شریف کے تمام اثاثوں اور ٹیکس کے معاملات کی ساری تفصیلات نیب کے حوالے کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے ایف بی آر سے شہباز شریف کی مکمل جائیداد اور ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگا۔

ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں کی معاونت سے 1997 سے2018 تک تمام اکاؤنٹس اور جائیداد کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف کی ظاہر کردہ جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس، زیر استعمال گاڑیوں کا ریکارڈ ملنے کے بعد نیب نے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ اگر میاں شہباز شریف کی ظاہر کردہ تفصیلات میں کوئی تبدیلی ہوئی تو پھر اس حوالے سے بھی نیب ان سے تفتیش کرے گا۔

The post ایف بی آر نے شہباز شریف کے اثاثوں اور ٹیکس تفصیلات نیب کو دے دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ILdo7k