کراچی پھر سے لو کے تھپیڑوں کی زد میں آگیا؛ سمندری ہوائیں بند - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی پھر سے لو کے تھپیڑوں کی زد میں آگیا؛ سمندری ہوائیں بند

 کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے ایک بار پھر شدید گرمی نے ڈیرے ڈال دیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ایک بار پھر گرمی کی لپیٹ میں آگیا، شہر میں سمندر کی ہوائیں بند ہونے سے ایک بار پھرگرمی بڑھ گئی۔ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی گرم ہوائیں شہرکا رخ کررہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ریکارڈ ہوا ہے تاہم ہوامیں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویوکا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

گرمی کی موجودہ لہرتھرپارکرمیں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہے اورمحکمہ موسمیات نے گرمی کی لہربرقراررہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

The post کراچی پھر سے لو کے تھپیڑوں کی زد میں آگیا؛ سمندری ہوائیں بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pJcdwt