کرپشن کیس میں سری لنکن کرکٹ آفیشل کا یکم نومبر تک ریمانڈ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرپشن کیس میں سری لنکن کرکٹ آفیشل کا یکم نومبر تک ریمانڈ

کولمبو:  سری لنکا کرکٹ کے چیف فنانشل آفیسر ویمل ننڈیکا ڈیسانائیکے کو بدستور حراست میں رکھا جائے گا۔

پولیس نے ویمل ننڈیکا ڈیسانائیکے کا یکم نومبر تک کا ریمانڈ حاصل کرلیا، ان پر سونی ٹی وی کو نشریاتی حقوق دینے پر مالی خورد برد کرنے کے الزامات ہیں، ویمل کیخلاف سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے پولیس میں باقاعدہ رپورٹ درج کرائی تھی۔

انھوں نے مذکورہ براڈ کاسٹر کو نشریاتی حقوق کے معاہدے کی 15 فیصد رقم امریکا میں ایک پرائیویٹ اکائونٹ میں جمع کرانے کا کہا تھا۔

The post کرپشن کیس میں سری لنکن کرکٹ آفیشل کا یکم نومبر تک ریمانڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2z1P2Sh