ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 لاہور:  ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کا مقابلہ 1-1 سے برابر ہوگیا جب کہ گرین شرٹس نے سات 7پوائنٹس جوڑکرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اومان کے شہر مسقط میں جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا جس میں جاپان کی ٹیم کے کیتازاتو نے کھیل کے 12 ویں منٹ میں گول کر دیا،کھیل کے 25 ویں منٹ میںپاکستان ٹیم کو ملنے والے پہلے پنالٹی کارنر پر مبشر علی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابرکر دیا۔

میچ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹرمیں دونوں ٹیمیں بھرپور کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنے چار میچ کھیل کر 7پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ،اس کا آخری لیگ میچ جمعرات کو ملائیشیا سے ہوگا۔

The post ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Sk6FFR