آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر سندھ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر سندھ

بھٹ شاہ: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سے سیاسی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہ بھٹائی کی تعلیمات انسانیت، پیار اور محبت کی تعلیم ہے، شاہ عبدالطیف بھٹائی کی تعلیمات پر عمل کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے، صوفیا کرام کی وجہ سے سندھ دھرتی پر خدا کی خصوصی رحمت نازل ہوتی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سے سیاسی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم سندھ حکومت کےساتھ مل کرکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تبدیلی کا آغاز کردیا ہے۔

The post آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PSW8zt