سندھ پولیس کیلیے 6 شہروں میں ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ پولیس کیلیے 6 شہروں میں ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان

کراچی: سندھ پولیس کے جوانوں کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا جب کہ آئی جی سندھ نے پولیس کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کردیا۔

آئی جی سندھ سید کلیم امام نے پولیس کے جوانوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم بنانے کے احکامات دے دیے ہیں، آئی جی سندھ کے مطابق سندھ پولیس کی ہاؤسنگ اسکیم کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں بنائی جائے گی آئی جی سندھ نے آئی جی اسٹیٹ مینجمنٹ فدا حسین کو ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے احکامات جاری کردیے ہیں۔

آئی جی سندھ سید کلیم امام نے دستیاب زمینوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہے، آئی جی سندھ نے آئی جی اسٹیٹ مینجمنٹ فدا حسین کو ہدایت کی ہے کہ اگر سندھ کے 6 شہروں میں زمینیں موجود نہیں تو ایسی جگہیں دیکھی جائیں جہاں ہاؤسنگ اسکیم بنائی جاسکتی ہو۔

The post سندھ پولیس کیلیے 6 شہروں میں ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2R8vhzK