پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سوئی قسمت نہ جاگ پائی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سوئی قسمت نہ جاگ پائی

کوالا لمپور: فارمیٹ کی تبدیلی بھی پاکستانی ویمنز ٹیم کی سوئی قسمت کو نہ جگا پائی اور پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے 64 رنز سے مات دے دی۔

ون ڈے میں وائٹ واش کا شکار ہونے والی پاکستان ویمنز ٹیم پہلے ٹوئنٹی 20 میں بھی اچھا کھیل نہ پیش کر پائی، گرین شرٹس نے  196 رنزکا تعاقب احتیاط سے شروع کیا اور 11 اوور میں صرف 2وکٹ پر 82 رنز بنا لیے، مگر ٹاپ اسکورر ناہیدہ خان کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی ٹیم کی ہمت جواب دے گئی۔

ناہیدہ نے 32 بالز پر 43 رنز اسکور کیے، وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹیں اور مطلوبہ رن ریٹ میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کی فتح کے امکانات معدوم ہوتے گئے اور آخر کار وہ 7 وکٹ پر 131 رنز تک محدود رہی، کیریئر کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے عمیمہ سہیل نے 25 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر مولی نیکس 16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 195 رنز بنائے، ایشلیگ گارڈنر نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 63 رنز بنائے، الیسا ہیلی نے 59 رنز بنانے کے دوران 9 چوکے جبکہ ایک چھکا جڑا، بیتھ مونی نے برق رفتار 38 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ مختصر ترین فارمیٹ کے تین میچز کی اس سیریز کا دوسرا مقابلہ ہفتے کو ہوگا۔

The post پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سوئی قسمت نہ جاگ پائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2SkIN4A