ٹی 10 لیگ کیلیے منتظمین پی سی بی کو 6 لاکھ ڈالر دیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹی 10 لیگ کیلیے منتظمین پی سی بی کو 6 لاکھ ڈالر دیں گے

 لاہور:  ٹی 10 لیگ کیلیے کرکٹرز کو ریلیز کرنے پر پی سی بی کو 6لاکھ ڈالر ملیں گے۔

ٹی 10 لیگ میں شرکت کیلیے پاکستانی کرکٹرز کو اجازت دینے کے معاملے میں پی سی بی نے انتہائی محتاط رویہ اختیار کررکھا تھا،بالآخر آئی سی سی اور امارات کرکٹ بورڈ سے حاصل شدہ معلومات اور چھان بین کے بعد این اوسی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ویب سائٹ ’’ کرک انفو‘‘کے مطابق پی سی بی کو اس کے بدلے 6لاکھ ڈالر حاصل ہوں گے، مجموعی طور پر 17پاکستانی کرکٹرز دوسرے ایڈیشن کیلیے مختلف ٹیموں میں شامل ہیں، آئیکون پلیئرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک کے ساتھ محمد حفیظ، آصف علی، وہاب ریاض، سہیل تنویر، جنید خان، شان مسعود، سہیل خان ، عمراکمل، محمدسمیع اور دیگر کے نام فہرست میں موجود ہیں، یہ سب 104انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے پول کا حصہ ہیں۔

ٹی 10 لیگ کے دوران ہی پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز یواے ای میں جاری ہوگی،اس میں شامل کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع نہیں ملے گا۔

دریں اثناء دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ٹی 10 لیگ کے بھارتی چیئرمین شجیع الملک نے پی سی بی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، انھوں نے کہاکہ ایونٹ میں شرکت پاکستان کے ساتھ دیگر ممالک کیلیے بھی حوصلہ افزا ہوگی،اس سے فارمیٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، اب تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے اسٹارز شارجہ اسٹیڈیم میں دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹین لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 21نومبر سے ہوگا، 12 روزہ ایونٹ میں 29 میچز کھیلے جائیں گے۔

The post ٹی 10 لیگ کیلیے منتظمین پی سی بی کو 6 لاکھ ڈالر دیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2D5Qs2G