اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں دور کردیں جب کہ زیادہ سرمایہ کاری آنے سے غربت ختم ہوگی۔
اسلام آباد میں پاک چین گلاس مینو فیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں دور کردیں، 50 لاکھ گھر منصوبے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری لائیں گے، زیادہ سرمایہ کاری آنے سے غربت ختم ہوگی جب کہ مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ہماری حکومت میں ڈيزل 6 اور پیٹرول 2روپے سستا ہوا
وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ہفتے دورہ چین کا منتظر ہوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بھی چین لے کر جاؤں گا، سی پیک کے تحت اہم مشترکہ منصوبہ اور چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
The post غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں دور کردیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O6lFUe