سرینگر: بارہ مولا میں بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے بارہ مولا کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کیا اور نوجوانوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 14 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال
گزشتہ روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سری نگر کے علاقے نوگام میں محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد احتجاجاً کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کیا جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی، مزید 8 نوجوان شہید
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 18 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2q9Qzl5