وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کرکے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کی مستحکم معاشی ترقی میں مہاتیر محمد کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں اور ڈاکٹر مہاتیر محمد ایک مدبر اورعالمی رہنماء ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو ملائیشین وزیراعظم نے قبول کرلی۔

وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں مہاتیر محمد نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارک باد اور ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی جو وزیراعظم عمران خان نے قبول کرلی۔

The post وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J4PZOa