وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا زیرغور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا زیرغور

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 10 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کے 100 روزہ پلان اور کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی اور اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا بھی زیر غور آئے گا جب کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ملک کی معاشی و اقتصادی صورت حال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات پر بھی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن واپس لینے اور سی پیک کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق زیر غور آئے گی جب کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے اضافی چارج  کی منظوری بھی ایجنڈا پر ہے۔

The post وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا زیرغور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OAg1Ph