میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا، رانا مشہود - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا، رانا مشہود

 لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا مشہود کا کہنا ہے کہ میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا اور پورے انٹرویو کے اندر ڈیل کا لفظ نہیں بولا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا مشہود کا کہنا تھا کہ میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا، پورے انٹرویو میں ڈیل کا لفظ نہیں بولا، اپنا انٹرویو میں نے خود بار بار سنا ہے، میں نے انٹرویو میں ذاتی رائے دی تھی اور کہا کہ معاملات کا ادراک ہورہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اداروں کی عزت کی بات کرتے ہیں، میرے انٹرویو میں کہیں بھی ڈیل کا زکر نہیں ہے، ڈیل کی ہے اور نہ کبھی ڈیل مانگیں گے، ہم نے کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے تاہم جنہیں گھوڑا سمجھا گیا وہ خچر نکلے اس بات پر قائم ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری جہدوجہد کرنے والے لوگ ہیں، جب بھی اسٹیبلشمنٹ کی بات کی اس میں آرمی کا نام نہیں لیا، فوج سارے پاکستان کی ہے جب کہ ہم ہمیشہ اداروں کی عزت کی بات کرتے ہیں۔

The post میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جوڑا گیا، رانا مشہود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qo2sz1