لاوڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں فاروق ستار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاوڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں فاروق ستار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

 کراچی: لاوڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں کراچی کی مقامی عدالت نے فاروق ستار و دیگر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

کراچی سٹی کورٹ میں فاروق ستار و دیگر پر لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے ایک مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے تاہم فاروق ستار نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس سے جڑے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاؤڈ اسپیکرایکٹ کیس؛ ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول اشتہاری قرار

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی اس طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ گیس، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی توعوام کوریلیف ملے گا، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی بھی ضروری ہے، اسی لیے ہم نے بات کرکے اسے سی پیک میں شامل کروایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فاروق ستارسمیت 4 ایم کیوایم رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

واضح رہے کہ فاروق ستار سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔

The post لاوڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں فاروق ستار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P7sdDB