برمنگھم: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے اسٹیج پر ڈانس نے شرکا کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
برمنگھم میں منعقدہ کنزرویٹوو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں برطانوی وزیراعظم کی اسٹیج پر انٹری نے سما باندھ دیا،مسکراتے چہرے کے ساتھ تھریسامے ہاتھوں کو مخصوص انداز میں ہلاتے ہوئےڈائس کی جانب بڑھیں اور خطاب شروع کرنے سے پہلے ہلکا پھلکا ڈانس کرکے اس لمحے کو یادگار بنا دیا۔
وزیراعظم کی آمد پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور تمام شرکا نے نشستوں سے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا، وزیراعظم کے منفرد انداز کو شرکا نے خوب سراہا۔
اس سے قبل بھی برطانوی وزیراعظم دورہ افریقا کے دوران اسکول کے بچوں کے ہمراہ ڈانس کرچکی ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پرخوب پذیرائی ملی۔
The post برطانوی وزیراعظم کا تقریب میں ڈانس، شرکا خوشگوار حیرت میں مبتلا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2QsWZHb