پی آئی اے نے افغان سفیر کا ہفتے میں دوسری بار سوٹ کیس پھر گما دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی آئی اے نے افغان سفیر کا ہفتے میں دوسری بار سوٹ کیس پھر گما دیا

 اسلام آباد: پی آئی اے نے افغان سفیر کا سوٹ کیس ہی گما دیا جب کہ پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر زخیل وال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپناسوٹ کیس لاپتا ہونے کی اطلاع دی۔

افغان سفیر نے اپنی ٹوئٹ میں افغان سفیرپرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد تا کابل پی آئی اے پرواز سے دوسری مرتبہ میرا سوٹ کیس لاپتہ ہوا،افغان سفیر نے سوال کیاکہ کیا یہ اتفاقیہ ہے یا بد انتظامی ہوسکتی ہے۔

ادھر ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ افغان سفیرعمر زخیل وال کا سوٹ کیس غلطی سے لندن جانیوالی پرواز پر لوڈ کردیا گیا، پرواز جیسے ہی ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترے گی،سوٹ کیس کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں گے۔

The post پی آئی اے نے افغان سفیر کا ہفتے میں دوسری بار سوٹ کیس پھر گما دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CGfK69