گوادر پارلیمانی کانفرنس ایشیا کیلیے اچھا موقع ہے، صادق سنجرانی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گوادر پارلیمانی کانفرنس ایشیا کیلیے اچھا موقع ہے، صادق سنجرانی

 اسلام آباد:  ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر سے گوادر میں شروع ہوگا جس میں 26 ممالک کی پارلیمان کے سربراہان ، مندوبین اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ’’ایکسپریس نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کیلیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ایران ، سعودی عرب ، بنگلہ دیش ، فرانس اور عمان سمیت 26 ملکوں سے 100 زائد مندوبین گوادر میں منعقد ہونے والی ایشائی ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریںگے۔

انھوں نے کہا گوادر پاکستان کا مستقبل کا تجارتی مرکز ہے اور یہاں سے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے علاوہ یورپ تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس کا اثر نہ صرف پاکستان کی معیشت پر پڑیگا بلکہ پورے ایشیا کی اقتصادی خوشحالی کا ضامن ہوگا، یہ کانفرنس 31 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کیلیے ملکر کوششیں کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اس اجلاس کو گوادر میں منعقد کرانے کا مقصدگوادر کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پارلیمانی قیادت کو امن و ترقی کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنا ہے، اس موقع پر سیاسی امور کی کمیٹی میں ایشیائی خطے میں قانون کی حکمرانی ، تعاون کے ذریعے ایشیا کی ترقی اور ایشیائی پارلیمانوں اور حکومتوں کو قریبی معاونت کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق قراردادیں زیر غور لائی جائیں گی۔

چئیرمین سینیٹ نے کہا ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ گوادر سرمایہ کاری کیلیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے اور یہ ایک پر امن خطہ ہے ، سو سے زائد مندوبین کی شرکت ہی کانفرنس کی کامیابی کا ضامن ہے، وزیراعظم سمیت تمام سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ہم نے بھارت کو بھی دعوت دی مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ، ایشیائی ممالک کیلیے اچھا موقع ہے کہ خطے کی ترقی کیلئے ابتدا بلوچستان سے ہو، اس کے بعد ہم اس کو فری ٹریڈ، ایک کرنسی اور مشترکہ سرمایہ کاری کی جانب لے جا سکتے ہیں۔

The post گوادر پارلیمانی کانفرنس ایشیا کیلیے اچھا موقع ہے، صادق سنجرانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2qemsJn