کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی سے پیپراسکریپ کی آڑ میں نکلنے والے پیپر کے 80 کنٹینرزبرآمد کرلیے ہیں۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ 30 کروڑ90لاکھ مالیت کے مذکورہ 80کنٹینر زکریا گودام لانڈھی سے برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلیجنس فیاض انورکو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے اسکریپ کی آڑمیں وسیع پیمانے پر تیارپیپرپروڈکٹس کی مقامی مارکیٹ میں ترسیل کی جارہی ہے جس پرانھوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی ،سپرنٹنڈنٹ سیف ہاشمی،انٹیلی جنس آفیسرنسیم محمودچیمہ،عرفان غنی،عاطف شجاع،خواجہ ضیا الدین،یاورعباس اورخرم سعیدواہلکاروں پرمشتمل ٹیم بنائی جس نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے نکلنے والے بظاہرپیپراسکریپ کے5 کنٹینرزمیں سے4 کنٹینرز پکڑے کران کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تویہ حقیقت سامنے آئی کہ میسرز یونائٹیڈانٹرنیشنل انڈسٹریزکی جانب سے پیپرکے مزکورہ کنٹینرز اسکریپ ظاہرکرکے 13ستمبر2018کو عتیق ٹریڈرزکے نام پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے باہرلایاگیا۔
ایگزامنیشن کے دوران بازیاب شدہ چاروں کنٹینرزمیں بی اوپی پی فلم،آف سیٹ پیپر،کاربن لیس پیپرکے علاوہ اعلیٰ کوالٹی کے پیپرپروڈکٹس کی نشاندہی ہوئی۔
ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلیجنس نے جب پانچویں غائب شدہ کنٹینر کی تحقیقات کا آغازکیاتو زون سے تیارپیپرپروڈکٹس کی مقامی مارکیٹ میں غیرقانونی ترسیل ایک منظم گروہ کی نشاندہی ہوئی جوطویل عرصے سے پیپراسکریپ یا کچرے کی آڑمیں بی اوپی پی فلم،آف سیٹ پیپر،کاربن لیس پیپرکے علاوہ اعلیٰ کوالٹی کے پیپرکو مقامی گودام میں ڈمپ کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کررہا تھا اورقومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کامرتکب ہورہا تھا۔
کسٹمزانٹیلیجنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے اپنی کارروائی کو مزید توسیع دیتے ہوئے لانڈھی میں واقع ذکریاگودام کے مالکان کی کمپنیوں میسرز یونائٹیڈ انٹرنیشنل انڈسٹریزاور میسرزماڈرن پلاسٹک کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی تواس امرکی نشاندہی ہوئی کہ مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے سیکڑوں کنٹینرز پیپراسکریپ ظاہرکرکے میسرزعتیق ٹریڈرز کے نام پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے باہرلائے گئے ہیں جس کے بعد کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے میسرز یونائٹیڈ انٹرنیشنل انڈسٹریز کے مالکان عتیق گوڈیل،اسماعیل گوڈیل،اور ذکریاگوڈیل کے زیر نگرانی چلنے والے لانڈھی میں قائم ذکریا گودام پرچھاپہ ماراتومذکورہ گودام میں پیپراسکریپ کے نام پرنکالے جانے والے 30کروڑ90لاکھ مالیت کے 80 کنٹینرز برآمد ہوئے جن میں اعلیٰ کوالٹی کے پیپرپروڈکٹس پی اوپی پی فلم،آف سیٹ پیپر،کاربن لیس پیپرموجودتھے جنھیں ٹیم نے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی سے برآمد ہونے کے بجائے مقامی مارکیٹ میں سپلائی کی غرض سے پیپراسکریپ کی آڑ میں نکالے جانے والے تیارپیپررولز اور بی اوپی فلم کے 80 کنٹینرزبرآمد کرلیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ کنٹینرزکی قانونی درآمدات کی صورت میں کسٹم ڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں 12 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی پڑتیں۔
The post اسکریپ کی آڑ میں نکالے گئے کاغذ کے 80 کنٹینرز برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2BWxeLn
