اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی طرف سے پاکستان کیلیے آئندہ 3 سالہ ’’ساورن آپریشن‘‘ بڑھاکر7 ارب 10کروڑ ڈالر کرنے کا پلان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے دورہ پاکستان کے دوران اہم شخصیات کے ساتھ نئی حکومت کے ترقیاتی و اصلاحاتی ایجنڈے اور ترجیحی پروگرام سے متعلق بات چیت کے دوران کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی طرف سے پاکستان کیلیے آئندہ 3 سالہ ’’ساورن آپریشن‘‘ بڑھاکر7 ارب 10کروڑ ڈالر کرنے کا پلان ہے، اپنے 2 روزہ دورے کے دوران انھوں نے تحریک انصاف حکومت کے ترقیاتی و اصلاحاتی ایجنڈے کیلیے بھرپور تعاون پر رضامندی ظاہر کی۔
اے ڈی بی سے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے دورے کے دوران بینک کے نائب صدر نے وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور پاکستانی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کنٹری پارٹنر شپ اسٹرٹیجی2015-19 اور کنٹری بزنس آپریشن پلان 2018-20 کے تحت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
نائب صدر اے ڈی بی نے مزید کہا ہے کہ کیرک فریم ورک اور اے ڈی بی اسٹرٹیجی2030 کے تحت پاکستان کو اکنامک کوریڈورکیلیے بھی تعاون پر تیار ہے۔
The post ایشیائی بینک کا ’’ساورن آپریشن‘‘ 7 ارب ڈالر کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2zV0II5
